Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی ویمن کرکٹر طوبیٰ حسن آئی سی سی پلیئر اَف دی منتھ قرار

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خاتون گیند باز نے 5 کھلاڑیوں کو پویلئن کی راہ دکھائی تھی
شائع 13 جون 2022 06:36pm
سری لنکا کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا۔  فوٹو — فائل
سری لنکا کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا۔ فوٹو — فائل

قومی ویمن کرکٹر طوبیٰ حسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئر اَف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

طوبیٰ حسن نے مئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جس کے پہلے مقابلے میں انہوں نے پلیئر اَف دی میچ اَف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا جب کہ پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خاتون گیند باز نے 5 کھلاڑیوں کو پویلئن کی راہ دکھائی تھی۔

طوبی پاکستان کی پہلی ویمن پلیئرہیں جو نہ صرف اپنی پہلی ہی انٹرنیشنل سیریزکے بعد پلیئرآف دی منتھ کیلئے نامزد ہوئیں بلکہ ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ ماہِ مئی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے ویمن کرکٹر اَف دی منتھ ایوارڈ کے لئے طوبیٰ حسن سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ٹرینیٹی اسمتھ کو نامزد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی مین پلیئر اَف دی منتھ ایوارڈ سری لنکا کے سابق کپتان انجیلو میتھیوز نے حاصل کیا ہے۔

پاکستان

ICC

icc player of the month