Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے: عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئےاقدامات کرناہونگے، زراعت پرتوجہ نہ دی توملک کی سیکیورٹی...
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 07:32pm
سابق وزیراعظم عمران خان کا کسان کنوینشن سے خطاب۔  فوٹو — اسکرین گریب
سابق وزیراعظم عمران خان کا کسان کنوینشن سے خطاب۔ فوٹو — اسکرین گریب
Chairman PTI Imran Khan speech at Kisan convention | 13th June 2022 | Aaj News

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئےاقدامات کرناہونگے، زراعت پرتوجہ نہ دی توملک کی سیکیورٹی خطرےمیں ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ زراعت کےساتھ فوڈ سیکیورٹی ہے، فوڈ سیکیورٹی نہ ہوتومسائل بڑھ جاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کےحل کیلئےہمیں کسانوں پرتوجہ دیناہوگی،ہمارےدورمیں یوریاکھاد کی بوری بہت سستی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ یوریا مہنگی ہونےکی وجہ سےزراعت پراثرپڑےگا، ہمارےدورمیں کپاس کی ریکارڈ پیداوارہوئی، چاول،گنااوردالوں کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈؑحکومت میں ہرچیزمہنگی ہوگئی ہے، امریکا نے ہم پر حکومت مسلط کی ہے، موجودہ حکومت ملک کی بہتری کیلئےنہیں لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے 2ماہ میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، یہ لوگ عوام کیلئے حکومت میں نہیں آئے، یہ لوگ جن کےغلام ہیں ان کا ایجنڈا لائے ہیں۔

pti

پاکستان

imran khan