پی ٹی سی ایل میں غیر قانونی تقرریاں: حکومت اور وزارت خزانہ کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل میں غیر قانونی تقرریوں کیخلاف وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے مفاد عامہ کے تحت شہری کی درخواست پر 4ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری ندیم عباس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت خزانہ، پی ٹی سی ایل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت پاکستان نے سیاسی بنیادوں پر پی ٹی سی ایل میں ایگزیکٹو نائب صدور، گروپ ہیڈ اور گروپ چیف کا تقرر کیا،یہ تمام لوگ معیار پر پورا نہیں اترتے،ان تقرریوں کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو باضابطہ سمری پیش کی گئی اور نہ ہی منظوری لی گئی، تمام تقرر ہونے والے افسران پہلے سے ریٹائرڈ ہیں، جنہیں پرکشش تنخواہ اور مراعات پر دوبارہ رکھ لیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام تقرریوں کو کالعدم قرار دے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی سی ایل میں غیر قانونی تقرریوں کیخلاف وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ کو نوٹس جاری کر دئیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کے تحت شہری کی درخواست پر 4ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
Comments are closed on this story.