Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے سستا آٹا اسکیم کے بعد سستا گھی اسکیم بھی شروع کردی: مریم اورنگزیب

4 سال میں آٹے کی قیمت 35 روپے سے بڑھ کر 90 روپے تک جاپہنچی، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، فی کلو گھی پر 250 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، وزیر اطلاعات
شائع 13 جون 2022 11:45am

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستا آٹا اسکیم کے بعد سستا گھی اسیکم بھی شروع کردی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب گھی300 روپے کلو ملے گا، پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی قائم کردی گئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سستا آٹا اسکیم کے بعد سستا گھی اسکیم شروع ہوچکی ہے، 4 سال میں آٹا 35 روپے سے بڑھ کر90 روپے کلو ہوگیا تھا، اب 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، فی کلو گھی پر 250 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے ٹماٹر پیاز کے نرخ کم کرنے نہیں آیا، شہبازشریف نے اقتدار میں عوام کو ریلیف فراہم کیا، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئےکوشاں ہے۔

ن لیگ کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے بڑھیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جان بوجھ کر آئندہ حکومت کو پھنسایا۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سازش پیچھے چلی گئی، اب اپوزیشن مہنگائی پر بات کر رہی ہے، 4 سال کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، چاہتے ہیں سال سال کی کرپشن کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔

Information Minister

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

press conference