Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کتنے فیصد پاکستانیوں نے اپنے والد کا پیشہ اپنایا؟

قومی سطح پر سوال پوچھا گیا کہ"کیا آپ کے والد کا پیشہ آپ سے مختلف ہے؟
اپ ڈیٹ 13 جون 2022 11:15am
فوٹو: عرب نیوز پاکستان
فوٹو: عرب نیوز پاکستان

اسلام آباد: نصف یعنی 52 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ جو اِن کے والد کا پیشہ ہے، وہ ہی ان کا پیشہ ہے۔

ملک میں کئے جانے والے سروے میں شامل 52 فیصد پاکستانیوں میں سے زیادہ مردوں کی تعداد 55 فیصد جبکہ 49 فیصد خواتین نے دعویٰ کیا۔

گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستان بھر سے بالغ مردوں اور عورتوں سے قومی سطح پر سوال پوچھا گیا کہ“کیا آپ کے والد کا پیشہ آپ سے مختلف ہے؟

مذکورہ سوال کے جواب میں ٓ52 فیصد نے “ہاں” کہا جبکہ 42 فیصد نے “نہیں” جواب دیا۔

تاہم 6 فیصد افراد ایسے تھے جنہوں نے سوال کا جواب ہی نہیں دیا۔

پاکستان

Gallup

Occupation