Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کے سبب سونیا گاندھی ہسپتال میں داخل، پارٹی ترجمان

کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو 2 جون کو کورونا وائرس مثبت آیا تھا۔
شائع 12 جون 2022 04:19pm
سونیا گاندھی : فوٹو فائل
سونیا گاندھی : فوٹو فائل

نئی دہلی: کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترجمان رندیپ سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو کرونا کی وجہ سے آج گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انہیں نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کانگریس کے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے کہ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تاہم کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو 2 جون کو کورونا وائرس مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس کی صدر ہیں، جس نے آزادی کے بعد کی زیادہ تر تاریخ میں ہندوستان پر حکومت کی ہے۔

india

corona

Sonia Ghandhi