Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کو استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی ایزکو گرفتارکیا جارہا ہے، ایم پی ایزکو گرفتار کر کے بجٹ پاس کرایا جائے گا۔ لاہور میں...
اپ ڈیٹ 12 جون 2022 04:08pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی ایزکو گرفتارکیا جارہا ہے، ایم پی ایزکو گرفتار کر کے بجٹ پاس کرایا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری خواتین پارلیمینٹرین پر تشدد کیا گیا، ہم پرتشدد کر کے ہم پر ہی مقدمات درج کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 17تاریخ کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے ،شیڈول آنے کے بعد صوبائی حکومت مداخلت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اوراداروں کواستعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ووٹرزلسٹوں میں ردبدل کیاجارہاہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےمہنگائی کےایٹم بم عوام پرپھینک دیئے ہیں۔

pti

punjab

Fayaz Ul Hassan Chohan