Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں آج مدمقابل

ابتدائی 2 میچزمیں کامیابی کے بعد گرین شرٹس کو 3ایک روزہ میچوں کی سیریزمیں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
شائع 12 جون 2022 11:57am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اورآخری ون ڈے میچ میں آج ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ سہہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔

ابتدائی 2 میچزمیں کامیابی کے بعد گرین شرٹس کو 3ایک روزہ میچوں کی سیریزمیں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے پہلا ون ڈے5وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرےون ڈےمیں ویسٹ انڈیز کو 120رنزسے شکست دی۔

ادھر ویسٹ انڈیز سے2 میچز جیت کر پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے، دونوں ٹیموں کے 80 پوائنٹس ہیں۔

Multan

odi series

Pak Vs Wi

multan cricket stadium