Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے دورہ روس میں کوئی ایم او یو سائن نہیں ہوا، روسی سفیر کا انکشاف

عمران خان کے دورہ روس کے دوران کسی معاہدے یا مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط نہیں ہوئے تھے
شائع 11 جون 2022 11:08pm
روس کا دورہ کرنا بھی تھا۔  فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
روس کا دورہ کرنا بھی تھا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Imran Khan’s visit to Russia did not sign the MOU | Aaj News

پاکستان میں روسی سفیر ڈینیلا گانس نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دورہ روس کا اندرونی پس منظر عیاں کردیا۔

آج نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے روسی سفیر ڈینیلا گانس نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے دورہ روس کے دوران کسی معاہدے یا مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے دورہ روس کے دوران کوئی ایم او یو سائن نہیں ہوا البتہ ان کی کی حکومت جانے کی ایک وجہ روس کا دورہ کرنا بھی تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے دورہ ماسکو کے بعد روس پاکستان کو 30 فیصد سستا تیل اور گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوچکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت روس سے تیل لینے کے بجائے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی کٹوٹی کرکے قیمتوں میں یکدم بھاری اضافہ کر رہی ہے۔

AAJ NEWS

imran khan

Petroleum products

Russian oil