Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ میں ڈاکو بے لگام، تاجروں سے 12 لاکھ چھین کر فرار

سیالکوٹ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ماڈل ٹاؤن میں تاجروں سے بارہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ الیکٹرانکس کے تاجر دکان...
شائع 11 جون 2022 06:36pm

سیالکوٹ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ماڈل ٹاؤن میں تاجروں سے بارہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

الیکٹرانکس کے تاجر دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے گھیر لیا، بارہ لاکھ روپے نقدی اور دوکان کی چابیاں چھین کر فرار ہوگے۔

دوسری واردات تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ مصطفی ٹاون میں ہوئی جہاں پانچ مسلح ڈاکو صنعتکار محمد اشرف کے گھر گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات ، گھڑیاں، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکو جاتے ہوئے گھر میں کھڑی کار بھی ساتھ لے گئے۔

punjab

Model Town

Sialkot