Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی جھنڈے اور ڈنڈے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جھنڈے اور ڈنڈے کی سیاست پر یقین...
شائع 11 جون 2022 04:20pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جھنڈے اور ڈنڈے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کلفٹن میں از سر نو تعمیر شدہ راشد ربانی فیملی پارک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کے علاقے میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور یہ ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے، ماضی میں مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ نیت کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جھنڈے اور ڈنڈے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام نے اس طرح کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، اس کے قانون میں ترامیم جارہی ہیں۔

karachi

PPP

Murtaza Wahab

sindh