Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی نااہل حکومت معیشت کو مفلوج کرگئی: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے موسمياتى تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت کومفلوج...
شائع 11 جون 2022 03:57pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمياتى تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت کومفلوج کرگئی ہے، عمران خان کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ نئی حکومت کومشکل میں ڈالنے پہلے پیٹرول اوربجلی پرغیرفنڈ شدہ سبسڈی دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج ملک اورعوام بھگت رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ ‏اتحادی حکومت کو ورثے میں مہنگائی، بیروزگاری اورتوانائی بحران اور دیگرخسارے ملے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان ہی (سابق حکومت) کی وجہ سے ملک کو گندم اورچینی درآمد کرنی پڑرہی ہے۔

پاکستان

ٹویٹر

PPP

Sherry Rehman