Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کا آئندہ مالی سال کیلئے 683 ارب 50 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار

لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال کیلئے 683 ارب 50 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار، بجٹ میں تعلیم کیلئے 56 ارب اور صحت کے...
شائع 11 جون 2022 11:52am
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال کیلئے 683 ارب 50 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار، بجٹ میں تعلیم کیلئے 56 ارب اور صحت کے شعبے کیلئے 173 روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب کے صوبائی بجٹ برائے سال 2022-23 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 683 ارب 50 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 173 ارب روپے صحت اور 56 ارب روپے تعلیم کیلئے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق صاف پانی کے منصوبوں کیلئے 11 ارب 95 کروڑ، سڑکوں کیلئے 78 ارب، آبپاشی کیلئے 27 ارب 63 کروڑ، سرکاری عمارات 30 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

جنوبی پنجاب کیلئے بھی 31 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سڑکوں کی بحالی کیلئے 10 ارب، بلاک ایلوکیشن 110 ارب، مستحکم ترقیاتی منصوبوں کیلئے 58 ارب 50 کروڑ، واٹر سپلائی سسٹم اور ٹیوب ویلز کیلئے 15 ارب جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کیلئے 45 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سالانہ ترقیاتی بجٹ میں مقامی حکومتوں کیلئے 19 ارب، بہبود آبادی 2 ارب 40 کروڑ جبکہ توانائی کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

شہری ترقی کیلئے 21 ارب، زراعت 14 ارب 77 کروڑ، اور جنگلات کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے، لائیوسٹاک 4 ارب 29 کروڑ، ریسکیو 1122 کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کیلئے 5 ارب جبکہ انسانی حقوق اور اقلیتوں کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان

punjab budget

Budget 2022-23