ٹیلی فونک رابطہ: شہبازشریف کی انڈونیشیا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اورانڈونیشین صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے جوکو ویدودو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اورانڈونیشین صدرجوکو ویدودو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں صدرجوکو ویدودو نے وزیر اعظم کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔
شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کومزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش پرزوردیا۔
تاہم اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریق انڈونیشیا سے پام آئل کی مستقل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اورمذہبی وابستگی کی مضبوط بنیاد اوربڑھتے ہوئے تعاون پر مبنی پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے 2018 میں صدر جوکو ویدودو کے دورہ پاکستان اور اس کے خاطر خواہ نتائج کو یاد کیا، جو پاکستان اور انڈونیشیا اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوئے۔
وزیراعظم نے صدرکو پرخلوص دعوت دی اورکہا کہ پاکستانی عوام جلد از جلد ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
Comments are closed on this story.