Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز مشرف کی طبعیت خطرے سے باہر ہے، خاندانی ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال جاتے ہیں جبکہ وہ دبئی میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں
شائع 10 جون 2022 05:47pm
پرویزمشرف. تصویر: اے پی (فائل)
پرویزمشرف. تصویر: اے پی (فائل)
تصویر: روئٹرز (فائل)
تصویر: روئٹرز (فائل)

دبئی: خاندانی ذرائع نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت انتہائی ناساز ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال جاتے ہیں اور وہ دبئی میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔

خاندانی ذرائع نے کہا کہ پرویز مشرف کی طبعیت گزشتہ ہفتے بگڑی تھی، جس کے باعث وہ اسپتال میں 10 دن زیرعلاج رہے مگر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) اوورسیزکے صدر افضال صدیق نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اگرچہ گھر پر ہیں لیکن معمول کے مطابق ہوش و ہواس میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ براہ کرم جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، بس ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

افضال صدیق نے بتایا کہ پرویز مشرف بیماری (امائلائیڈوسس) کے لیے زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہائی نازک طبعیت سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔

پاکستان

UAE

Pervez Musharraf