Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ، گھوڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

رپورٹ میں بتایا کہ ہے ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
شائع 10 جون 2022 01:23pm
گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی اضافہ ہوگیا، فوٹو فائل
گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی اضافہ ہوگیا، فوٹو فائل

کراچی: پاکستان میں گدھوں کی تعداد مسلسل اضافہ ہورا ہے لیکن اس دوڑ میں گھوڑے اور خچر بہت پیچھے ہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی بڑھ گئی جبکہ ایک سال کے دوران ملک میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال گدھوں کی تعداد بڑھ کر57 لاکھ ہوگئی ہے، جو گذشتہ مالی سال 56 لاکھ تھی جبکہ گھوڑوں کی تعداد تیسرے سال بھی چار لاکھ ہی رہی اسی طرح خچروں کی تعداد بھی 2 لاکھ سے تجاوز نہ کرسکی۔

فوٹو بشکریہ ڈان
فوٹو بشکریہ ڈان

سروے کے مطابق پاکستان میں لائیو اسٹاک میں 3.26 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اقتصادی سروے میں بتایا کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 24 لاکھ سے 4 کروڑ 37 لاکھ ہوگئی۔

علاوہ ازیں ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد 3 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 19 لاکھ ریکارڈ کی گئی جبکہ بکریوں کی تعداد 22 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 3 لاکھ سے 8 کروڑ 25 لاکھ ہو گئی۔

خیال رہے کہ رپورٹ میں بتایا کہ ہے ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

پاکستان

Budget 2022-23

Economic Survey Report

Donkey