Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق، ملزم گرفتار

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
شائع 10 جون 2022 10:28am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

صوابی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے کلابٹ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر ملزم سلمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عامرخان جاں بحق جبکہ اے ایس آئی یاسرخان شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ غازی خان میں منشیات فروشوں کی پولیس پرفائرنگ، 3 اہلکار زخمی

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس تونسہ شریف نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ شریف منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور دیگر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

firing incident

swabi

Police Mobile