Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان کا ڈاکٹرعامر لیاقت کیلئے ایک جملہ مشہور کیسے ہوا؟

معروف میزبان عامرلیاقت کے شوزمیں کچھ ایسے لمحات تھے، جو بہت سے لوگ یاد کررہے ہیں، جس کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔
شائع 10 جون 2022 10:20am
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

کراچی: ڈاکٹرعامرلیاقت ہمیشہ اپنی صلاحتیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، خاص طور پرناظرین کیلئے ان کی رمضان ٹرانسمیشنز سال کا سب سے زیادہ انتظار کرنے والے پروگرام ہوتے ہیں۔

معروف میزبان عامرلیاقت کے شوزمیں کچھ ایسے لمحات تھے، جو بہت سے لوگ یاد کررہے ہیں، جس کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے۔

بول نیوزکی رمضان ٹرانسمیشن کے گیم شو کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت کے ایک مداح نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ رسکا اور بے ساختہ کہہ دیا کہ “ کاش آپ میرے والد ہوتے“۔

تاہم یہ جملہ بے حد مشہور ہوگیا جس کے بعد اس جملے کے سوشل میڈیا پر میمز بننے کے ساتھ ہی مزاحیہ تقریروں کے مقابلے میں تقریر کے موضوع کے لیے بھی منتخب کیے جانے لگا۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت حسین گزشتہ روز 9 جون کو کراچی میں دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

پاکستان

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain