‘خواتین کے کام کی عزت کرنی چاہیے، صنفی مساوات کا آغاز گھر سے ہوتا ہے’
سوشل میڈیا اسٹار اور بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ میرا کپور نے کہا کہ خواتین کا کام اور ڈیوٹی کے اوقات اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور شفالی شاہ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے میرا کپور کا کہنا تھا کہ “(صنفی) مساوات کا آغاز گھر سے ہوتا ہے۔ عورت جو بھی کام کرے، اس کی عزت کرنی چاہیے۔ تو اگر اگلی بار آپ ان کے کام کے بیچ ان سے رابطے کرکے خلل ڈالنے کا سوچیں تو تیار رہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔”
واضح رہے کہ مارچ میں بھاارتی میڈیا کوئنٹ نے ودیا بالن کا ایک انٹرویو شیئر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ رائے ایک ہی وقت پر کام پر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے گھر جو کھانا پکاتے ہیں وہ میرے کام کے بیچ میں مجھے کال کرنا بہتر سمجھتے ہیں جبکہ وہ سدھارتھ کے ساتھ ایسا نہیں کرتے“۔
بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا “میرے خیال میں ان کو لگتا ہے آدمی کام کر رہا ہے اور عورت نہیں، تو فرق نہیں پڑتا وہ کیا کر رہی ہے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے ہوں گے کہ ہاں ٹھیک ہے دی دی سے تو پوچھ سکتے ہیں۔”
ایسا ہی ایک واقع شفالی شاہ نے بھی بیان کیا اور بتایا کہ جب وہ اپنی سیریز ‘دہلی کرائم’ کی 2019 کے سن ڈانس فلم فیسٹیول میں سکریننگ پر موجود تھیں اس وقت انہیں ان کے بیٹے کی بار بار کال آنے لگی۔
“میں نے اسے میسج کیا اور کہا کہ بیٹا تمہیں معلوم ہے میں سن ڈانس میں دہلی کرائم کی پہلی سکریننگ پر موجود ہوں۔ آگے سے اس کا جواب آیا کہ مجھے او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) بھیجیں۔”
یاد رہے کہ ودیا بالن اور شفالی شاہ کا انٹرویو اس وقت سامنے آیا تھا جب وہ اپنی فلم “جلسہ” کی پروموشن میں مصروف تھیں جو کہ مارچ میں رلیز ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.