Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں سویڈش خاتون کا ریپ: پولیس

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گارڈ ان کے کمرے میں داخل ہوا اور ان کا دم گھونٹنے کی کوشش کی۔
شائع 09 جون 2022 07:01pm

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک سیکورٹی گارڈ نے سویڈش مالک کا ریپ کردیا ہے۔

پولیس کا جمعرات کو کہنا تھا کہ مذکورہ سویڈش خاتون اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرہی تھیں اور ان کے گھر میں ان کا ریپ کیا گیا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گارڈ ان کے کمرے میں داخل ہوا اور ان کا دم گھونٹنے کی کوشش کی۔

پولیس افسر منیر احمد کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ بے ہوش ہوگئیں تو گارڈ نے ان کا ریپ کر دیا۔

آبپارہ پولیس سٹیشن نے پاکستان پینل کوڈ کے دفع 376 اور 377 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی اور گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

پاکستان پیل کوڈ کی دفع 376 کے تحت مجرم کو پھانسی یا 10 سے 25 سال کی سزا ہونی چاہیے جبکہ دفع 377 کے مطابق مجرم کو عمر قید یا دو سے 10 سال کی قید ہونی چاہیے۔

ایف آئی آر کے مطابق گارڈ کو افسر کی گھر مارچ میں تعینات کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی اور اسلام آباد میں سوئیڈن کے سفارتخانے نے اس معاملے پر اب تک کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Rape

Sweden