Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان ملک میں تباہی اور بربادی لیکر آئے: مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018 میں عمران خان کو زیرو لوڈشیڈنگ والا ملک دیا، کسی نے...
شائع 09 جون 2022 03:13pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018 میں عمران خان کو زیرو لوڈشیڈنگ والا ملک دیا، کسی نے ملک میں پاور پلانٹ لگانےکا نہیں سوچا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صرف نوازشریف نے جلی کے کارخانے لگائے، 2022 میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ والا ملک شہبازشریف کوملا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے، جولائی تک لوڈشیڈنگ میں بتدریج بہتری آئے گی، یہ نہیں کہا کہ آلوٹماٹرکی قیمت کےتعین کیلئےنہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں تباہی اوربربادی لیکر آئے، عمران خان جاتے جاتے بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو میں ڈال دیا، عمران خان نے کہا 4 ماہ پہلے معلوم تھا حکومت جانےوالی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ یہ مختلف شعبوں میں بارودی سرنگیں پھیلا کر گئے، انہوں نےدوست ممالک کےساتھ تعلقات خراب کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے تعلقات بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم غریبوں کو2ہزارروپے مہینہ دے رہے ہیں۔

PMLN

اسلام آباد

Maryam Nawaz Sharif

PMLN VICE PRESIDENT