Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لمز سے گریجویٹ قاسم اعوان کا قتل: ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

تحقیقاتی ٹیم بھی ملزمان تک نہ پہنچ سکی، قاسم اعوان کی نمازجنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔
شائع 09 جون 2022 12:53pm

اسلام آباد: لمز کے فارغ التحصیل گریجویٹ اسلام آباد میں قتل کردیئے گئے تاہم قاسم اعوان کے قتل میں ملوث ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ، تحقیقاتی ٹیم بھی ملزمان تک نہ پہنچ سکی ، قاسم اعوان کی نمازجنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔

ایف نائن پارک میں 05 جون کی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے واردات کے دوران قاسم اعوان کوزخمی کیا تاہم پمز اسپتال میں زیرعلاج قاسم گزشتہ روز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

قاسم اعوان نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسنز لمزسے اکنامکس میں گریجویشن کیا جس کے بعد آن لائن فوڈ سروس میں بطور مینیجرکام کا آغاز کیا۔

قاسم لاہور میں ملتان روڈ کے قریب واقع اعوان ٹاؤن کے رہائشی تھے، جہاں ان کی نمازجنازہ ادا کی گی ۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزکی زیرنگرانی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تاہم واردات میں ملوث ملزمان کی تاحال گرفتار نہیں ہوسکی۔

اسلام آباد

Murder

LUMS

Qasim Awan