Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاداب خان کے زبردست کیچ کے چرچے

ملتان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شاداب خان نے 31ویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر ہوا میں ڈائیو لگا کر شَمارا بروکس کا کیچ پکڑا۔
شائع 09 جون 2022 09:30am

ملتان: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاداب خان کے زبردست کیچ کے چرچے ہونے لگے۔

ملتان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شاداب خان نے 31ویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر ہوا میں ڈائیو لگا کر شَمارا بروکس کا کیچ پکڑا۔

بروکس پُراعتماد انداز میں 70 کے اسکور پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ انہوں نے محمد نواز کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی۔

اس کوشش میں گیند باہری کنارہ لے کر سلِپ کے اوپر سے باؤنڈری کی جانب جارہی تھی لیکن شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے شاداب نے اپنے بائیں جانب ہوا میں اچھل کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا۔

شاداب خان کے اس ناقابلِ یقین کیچ پر کمنٹیٹر کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی حیران رہ گئے۔

Multan

shadab khan

odi series

Pak Vs Wi

Briliant Catch

Shamarh Brooks