Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران نے جوہری تنصیب سے عالمی ایجنسی کے 2 کیمرے ہٹا دیئے

یہ اقدام ممکنہ طور پر اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ساتھ تناؤ کو بڑھا سکتا ہے جبکہ کیمرے دائرہ کار سے باہر کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔
شائع 09 جون 2022 09:15am

تہران : ایران نے جوہری تنصیب سے عالمی ایجنسی کے 2 کیمرے ہٹا دیئے، کیمرے دائرہ کار سے باہر کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔

ایران نے اپنی ایک جوہری تنصیب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے 2 نگرانی والے کیمرے ہٹا دیئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ممکنہ طور پر اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ساتھ تناؤ کو بڑھا سکتا ہے۔

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وند نے کہا کہ ایران کیلئے تعاون کرنا نہ ممکن ہے جبکہ دوسرا فریق نامناسب سلوک کر رہا ہے،کیمرے حفاظتی اقدامات کے دائرہ کار سے باہر کی ریکارڈنگ کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران نے پہلے خیرسگالی کے طور پر کیمروں کی اجازت دی تھی۔

Tehran

Iran

International Atomic Energy Agency

Nuclear installation