Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مختلف پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار

اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار سمیت 2 راہ گیر شہری زخمی بھی ہوئے۔
شائع 09 جون 2022 08:33am

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کا کریک ڈاون تیز ہوگیا، مختلف مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار سمیت 2 راہ گیر شہری زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائر کر دیئے۔

پولیس کی جوابی فائر نگ کے دوران 3 ڈاکو مار گئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران راہ گیر باپ اور بیٹا بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت6سالہ کاشان اور40 سالہ اکبر کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔

مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب لیاری کلری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار وسیع اللہ لا کھوکردوکا ایک کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی عرف مایا کے نام سے کر لی گئی ہے۔

ادھر بفر زون میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

karachi

Police Encounter

Orangi Town

buffer zone

Liyari