Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی، امام الحق 65 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 59 رنز بنا سکے
شائع 09 جون 2022 03:32am
تین ایک میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ فوٹو — پی سی بی
تین ایک میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ فوٹو — پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پانچ ہوکٹوں سے ہرا کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان ہر پاکستان کو جیت کے لئے 306 رنز کا ہدف دیا۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ127، شمارح بروکس 70 اور روومن پاول 32 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں پاکستانی گیند بازوں میں حارث رؤف 4، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کرکے تین ایک میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی، امام الحق 65 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 59 رنز بنا سکے۔ بولنگ میں مہمان ٹیم کے الزاری جوزف دو، اکیل حسین اور جیڈن سیئلز ایک ایک کھلاڑی کو پویلیئن بھیجنے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ میچ کے آخری لمحات میں دھواں دھار 23 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے پر خوشدل شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 10 جون بروز جمعہ کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Multan

odi series

Pak Vs Wi