Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری حسین الٰہی نے ق لیگ کو خیرباد کہہ دیا

چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کی حکومت کو سپورٹ کرتی ہو
شائع 08 جون 2022 11:59pm
سیاسی سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  فوٹو — فائل
سیاسی سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو — فائل

صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاحت کے صاحبزادے حسین الٰہی نے پارٹی چھوڑدی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ ‘میرے لئے ملک پہلے ہے،اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ق لیگ کے ساتھ اپنے سیاسی سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ کروں گا البتہ ایسی پارٹی میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کی حکومت کو سپورٹ کرتی ہو۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باعث چوہدری برادران اور پرویز الٰہی کے درمیان فاصلے بڑھنے لگ گئے ہیں جب کہ سالک حسین مستقبل کی سیاست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

Shehbaz Sharif

punjab

PMLQ