Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

60 سال تک فوج اور دو خاندانوں نے ملک پر حکمرانی کی: عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں فاسٹ ٹریک پر پارٹی الیکشن کروانے پڑے، پارٹی میں فاسٹ ٹریک...
شائع 08 جون 2022 05:24pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں فاسٹ ٹریک پر پارٹی الیکشن کروانے پڑے، پارٹی میں فاسٹ ٹریک الیکشن وقت کی ضرورت تھی۔

اسلام آباد میں نیشنل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس سے بھی بہتر پارٹی میں الیکشن کرائیں گے، ہمیشہ کوشش رہی تحریک انصاف ایک ادارہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانی پارٹیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت نہیں بڑھی، فیملی پارٹیوں میں صرف دو خاندان ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 60 سال تک فوج اور2 خاندانوں نے ملک پر حکمرانی کی، ان لوگوں نے ملکی حالات خراب کئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت توصرف ساڑھے 3 سال رہی، انٹراپارٹی الیکشن کرائے تو بڑے مسائل آئے، دوسری جماعتوں میں انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وعدہ ہے پارٹی میں الیکشن کروا کرمیرٹ لائیں گے، رکن پنجاب اسمبلی آسیہ کی پرفارمنس زبردست رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے شیلنگ کا مقابلہ کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا پولیس خواتین اور بچوں پر شیلنگ کرے گی۔

pti leader

imran khan

PTI workers

Party Imran Khan