Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی، پنجاب میں آٹے کی قلت کا خدشہ

لاہور: محکمہ خوراک کے رویے کے معاملے پر فلورملزایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی، فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال...
شائع 08 جون 2022 02:17pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: محکمہ خوراک کے رویے کے معاملے پر فلورملزایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی، فلورملزایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی جبکہ یونائیٹڈ گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کر دیا۔

تاہم بڑے دھڑے کی ہڑتال کے باعث پنجاب میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

فلورملزایسوسی ایشن نے حکومت کی سبسیڈائزڈ آٹے کی سکیم بھی نہ چلانےکا اعلان کیا ہے، ہڑتال کے باعث صوبے میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

فلورملزایسویسی ایشن کے مطابق بیوروکریسی کے ملوں پربے جا چھاپے اورمالکان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ کسی صورت قبول نہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ آٹے کی نقل وحمل پر پابندی بھی درست نہیں ہے، محکمہ خوراک ملوں کے معاملے میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔

دوسری جانب فلورملزایسوسی ایشن کا یونائیٹڈ گروپ ہڑتال سےلاتعلقی کااعلان کرکےغائب ہوگیا ہے، محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے نئی فلور ملز کو بھی آج سے گندم کے کوٹہ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

punjab

Wheat

Floor Mills