دعا زہرہ کی والدہ کا عدالت کے چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف
کراچی: دعا زہرہ کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف کیا اور کہا کہ دعانے ملاقات میں بتایا کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع دعا کی والدہ کی جانب سے بیٹی سے ملنے کیلئے جذباتی مناظر سامنے آئے، والدہ زار و قطار روتے ہوئے عدالت میں بےہوش بھی ہوگئیں۔
عدالت کی ہدایت پر دعا زہرہ کی والدین سے چیمبر میں ملاقات کرائی گئی،ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہے۔
والدہ نے دعویٰ کیا کہ دعا نے ملاقات میں کہا ہے کہ میں اپنا بیان عدالت میں دوں گی گھر جانا ہے۔
والدہ نے شکوہ کیا کہ پولیس نے میری بیٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا شیلٹر ہوم واپس لے گئی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما ءصوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا بھی عدالت پہنچیں اورمیڈیا سےگفتگو میں کہا کہ بچی کی عمر کے حوالے سے غلط بتایا جا رہا ہے ۔
دعا کے والد وکیل کے ہمراہ دوبارہ عدالت پہنچ گئے،عدالت سے استدعا کی کہ میری بیٹی نے ملاقات میں گھر جانے کا کہا ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کا آپ کیسی بات کررہے ہیں ؟ بچی نے ہمارے سامنے حلفیہ بیان دیا ہے،بیان کے بعد ایک آپ ہمیں ایک اور حکم جاری کرنے کا بول رہے ہیں ،عدالت کو آپ کی بات پر یقین نہیں،بچی کے حلفیہ بیان کی اہمیت ہے، جائیں آپ یہاں سے۔
Comments are closed on this story.