Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارگلہ کے پہاڑوں میں آگ لگا کر شوٹنگ کرنے والی ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پرنوشین عرف ڈولی نے فتح کا نشان بنا کرخوشی کا اظہار کیا۔
شائع 08 جون 2022 11:53am

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے مارگلہ کے پہاڑوں میں آگ لگا کرشوٹنگ کرنے والی ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت سے ضمانت ملنے پرنوشین نے فتح کا نشان بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکرنوشین عرف ڈولی کی ضمانت کی درخوست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسارکیاکہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی ؟َ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ ۔

پولیس نے بتایاکہ نقصان کا تخمینہ لگانا ہے ، جس کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظورکرلی ۔

یاد رہے کہ مارگلہ ہلزپرآگ کے سامنے ٹک ٹاک بنانے پر ڈولی کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Islamabad High Court

TikToker

forest fire

Dolly

margala hills