Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ: حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے، حلیم عادل شیخ کو 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی، حفاظتی ضمانت کے دوران ان کومتعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا، جسٹس اطہر من اللہ
شائع 08 جون 2022 10:52am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سندھ حکومت جھوٹے حلیم عادل شیخ کو نامعلوم مقدمات میں گرفتارکرکے آج سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمے میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے، حلیم عادل شیخ کو 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی، حفاظتی ضمانت کے دوران ان کومتعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی، درخواست گزارکو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔

pti leader

Islamabad High Court

Haleem Adil Sheikh

Athar Minallah