Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

ملتان 14برس بعد انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، پاک ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے شام 4 بجے شروع ہوگا۔
شائع 08 جون 2022 08:59am

ملتان: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا، کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ ملتان کی گرمی سیریز پراثرانداز نہیں ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیزآج 3میچز پر مشتمل پہلے ایک روزہ میچ میں ملتان میں ٹکرائیں گے، ملتان 14برس بعد انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے شام 4 بجے شروع ہوگا جبکہ چمچماتی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگئی۔

کپتان بابراعظم مومینٹم برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں تو وہی مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 134ون ڈے میچز کھیلے گئے ،71میں ویسٹ انڈیز جبکہ 60میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔

cricket

babar azam

Multan

odi series

Pak Vs Wi

nicholas pooran