Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر صوبائی حکومت راضی ہے؟

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی درخواست دائر کی تھی
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 07:06pm
سندھ حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل کا کہنا تھا ’اسی طرح حلقوں کی حد بندی بھی ممکن نہیں ہوگی۔‘
تصویر: اے ایف پی (فائل)
سندھ حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل کا کہنا تھا ’اسی طرح حلقوں کی حد بندی بھی ممکن نہیں ہوگی۔‘ تصویر: اے ایف پی (فائل)

کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی پی آئی کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی درخواست دائر کی تھی۔

منگل کے روز دائر درخواست کی سماعت کے دوران سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ اگر انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو ایم کیو ایم نے جس قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے وہ ممکن نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل کا کہنا تھا ‘اسی طرح حلقوں کی حد بندی بھی ممکن نہیں ہوگی’۔

اس موقع پر عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل کو سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات کا جواب دینے کی ہدایت کردی ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

Sindh HighCourt

Sindh government

Local bodies

Sindh High Court