Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی آصف زرداری سے ملاقات، ضمنی انتخابات مشرکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے، اور ضمنی انتخابات مشرکہ طور پر لڑنے کا اتفاق کیا ہے
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 06:51pm
تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔  فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

سابق صدر اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سمبھالنے پر مبارکباد پیش کی جب کہ رہنماؤں نے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے، اور ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

punjab

PPP