امتحانات سے قبل طلباء میں گیس پیپرزکا استعمال بڑھ گیا
سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ (ایس ایس سی) نویں جماعت کے طلباء سالانہ امتحانات شروع ہوتے ہی گیس پیپرز کی تلاش میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
آج نیوزکے مطابق گیس پیپرزمیں نصابی کتابوں کا پورا نچوڑ ہوتے ہیں، جس وجہ سے طلباء پورے نصاب کو پڑھنے کے بجائے صرف گیس پیپرز پر ہی انحصار کرتے ہیں جبکہ پنجاب میں اسلامیات کا پرچہ 7 جون کو ہونا تھا۔
گیس پیپرز میں نصاب کے اہم سوالات ہوتے ہیں، جس کے بارے گمان کی جاتا ہے کہ وہ امتحان میں آسکتے ہیں۔
اسی اثنا میں بہت سے طلباء کا خیال ہے کہ گیس پیپرز تمام سوالات کا احاطہ تو نہیں کرتے لیکن ان میں بورڈ امتحانات میں آنے والے کچھ سوال موجود ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں بعض اساتذہ کا خیال ہے کہ پورے نصاب کو پڑھنے کی بجائے گیس پیپرزپرانحصار کرنا، تنقیدی سوچنے کی صلاحیت کو کم کر سکتا ہے۔
تاہم ان خدشات کے باوجود بہت سی ویب سائٹس، بشمول ilmkiduniya.com، taleemcity.com اور ilmwap.com نہ صرف گیس پیپرز شائع کرتی ہیں بلکہ گیس پیپرز کی افادیت کے بارے میں بات کرنے والے بلاگز بھی پیش کرتی ہیں۔
Comments are closed on this story.