Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں بجلی کا بحران ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کا بحران ہے، وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ پربریفنگ...
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 04:20pm
Screengrab: PTV NEWS YouTube
Screengrab: PTV NEWS YouTube

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کا بحران ہے، وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ پربریفنگ دی،بجلی کی طلب 28ہزار400میگا واٹ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں بجلی کی دستیابی 25 ہزار600 میگا واٹ ہے، بجلی کی سپلائی21ہزارمیگاواٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی ہیٹ ویو سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، بجلی کے3بڑےمنصوبےمکمل ہوئے،پیداوارشروع نہ ہوئی،2018 میں طلب کے مطابق بجلی کا بندوبست کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال بجلی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ پیدا کی گئی، وزیراعظم کی پوری توجہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے پرہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 6 سے15جون تک ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، 2 ہزار871میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 سے24جون تک2400میگاواٹ سسٹم میں آجائیں گے، 16سے24جون تک لوڈشیڈنگ کادورانیہ3گھنٹے ہوجائےگا۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

energy crisis