Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، گزشتہ سال پاکستان نے...
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 04:23pm
Screengrab: PPP Media Cell Twitter
Screengrab: PPP Media Cell Twitter

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، گزشتہ سال پاکستان نے جرمنی کے ساتھ2.5ارب ڈالرکی تجارت کی۔

اسلام آباد میں جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغان عوام اقوام عالم کی توجہ کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے، مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات قابل مذمت ہیں، پاکستان روس یوکرین تنازع کا مذاکرات کے ذریعے حل کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کوپناہ دی، یوکرین تنازع کے بعد خوراک کا بحران جنم لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی بحران جنم لے رہا ہے، موسمی تبدیلی انسانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

پاکستان

Bilawal

PPP