Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت کا توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تجاویزکا پیکج تیار

سرکاری دفاتر پانچ دن کام ،فیول الاونس پرکٹ ،اسٹریٹ لائٹس کی بندش اور کمرشل مارکیٹس بھی بند کرنے کی تجاویز سامنے آ گئیں
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 12:03pm
کمرشل مارکیٹیں جلد بند کرنے کا آپشن بھی سفارشات میں شامل ہے، فوٹو فائل
کمرشل مارکیٹیں جلد بند کرنے کا آپشن بھی سفارشات میں شامل ہے، فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے تجاویزکا پیکج تیارکرلیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق تجاویز وزراء پرمشتمل ورکنگ گروپ نے تیارکیں، جس میں شامل سفارشات میں کہا گیا کہ سرکاری دفاترمیں ہفتہ میں پانچ دن کام کیا جائے۔

سرکاری افسران کے فیول الاونس میں35 فیصد کمی کی جائے تاہم کمی کا اطلاق سرکاری محکموں کی آپریشنل گاڑیوں پرلاگو نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ میں ایک دن ورک فرام ہوم کی آپشن بھی سفارشات میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں گلیوں اورعوامی مقامات پرسٹریٹ لائٹس کی بندش کے ساتھ ساتھ کمرشل مارکیٹیں جلد بند کرنے کی آپشن بھی ورکنگ گروپ کی سفارشات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزراء پرمشتمل ورکنگ گروپ کی تجاویز وفاقی کابینہ کو پیش کردی گئیں ہیں۔

energy crisis