Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور میں جیولری شاپ پر ڈکیٹی کرنے والا ملزم پولیس اہلکار کا بیٹا نکلا

ملزم رفاقت جیولر کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 12 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوا
شائع 06 جون 2022 09:30pm
جیولر شاپ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔
فوٹو — فائل
جیولر شاپ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔ فوٹو — فائل

لاہور میں جیولری شاپ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم پولیس اہلکار کا بیٹا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے سندر کی نجی سوسائٹی میں واقع جیولر شاپ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے بعد گارڈ کے ہاتھوں مارے جانے والا ملزم رفاقت قصور کے تھانہ بی ڈویژن میں تعینات تھانیدار کا بیٹا تھا۔

جیولر شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم رفاقت جیولر کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر12 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوا جس کے بعد گارڈ نے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

lahore