Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف تحریک انصاف کو ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف تحریک انصاف کو متفرق اورترمیم شدہ درخواستیں یکجا کرکے جمع کرانے کی...
شائع 06 جون 2022 04:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف تحریک انصاف کو متفرق اورترمیم شدہ درخواستیں یکجا کرکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن متعلقہ حکام کی جانب دیکھ رہا ہے، الیکشن کمیشن پوچھ رہا ہے 2021 کی مردم شماری کب تک مکمل ہوگی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخوستوں پر سماعت کی ، تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، نئی حلقہ بندیوں کو آرٹیکل 51(5) کا تحفظ حاصل نہیں۔ جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ درخواست میں ترمیم کی اجازت دی تھی لیکن درست انداز میں فائل نہیں ہوئی، کیا ہم کبھی ایک فائل سے کاغذ ڈھونڈیں گے، کبھی دوسرے سے؟۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2021 کی مردم شماری کیلئے متعلقہ حکام کی جانب دیکھ رہا ہے، الیکشن کمیشن جواب ملنے پرفیصلہ کرے گا، حلقہ بندی کس مردم شماری پرہوگی۔

عدالت نے تحریک انصاف کو سوموار تک درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

Supreme Court

sc

SCP