Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین مذہب کے مقدمات: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور

جسٹس محمد طارق ندیم نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کی۔
شائع 06 جون 2022 03:32pm

لاہور: توہین مذہب کے مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس محمد طارق ندیم نے شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کی، شیخ رشید کیخلاف 17 شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں۔

شیخ رشید نے رواں سال انتخابات کی پیشگوئی کردی

بعدازاں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، تاریخ دئیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کرے گا لیکن انتخابات اسی سال ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان بجٹ کے بعد حکومت کیخلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

Sheikh Rasheed

lahore

Bail

Contempt of Court