Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ہر معاملہ عمران خان و فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حرمت رسولﷺ کیلئےجان بھی قربان ہے، رسول اللہﷺ تمام جہانیوں...
شائع 06 جون 2022 02:38pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حرمت رسولﷺ کیلئےجان بھی قربان ہے، رسول اللہﷺ تمام جہانیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کی جانب سےتوہین آمیزبیان قابل مذمت ہے، گزشتہ4سال میں ذاتی مفادات حاصل کیےگئے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ صرف توشہ خانہ کی گھڑی یاانوٹھی کانہیں، سابق حکمران فائدہ اٹھاتےرہےعوام پریشان ہوتےرہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ4سال میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ہر معاملہ عمران خان ، فرح گوگی سے جا کرملتا ہے، دوسروں پرالزام لگانےوالےکرپشن کرتےرہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنے استعفوں کی تصدیق کریں، یہ لوگ استعفے دینے کے باوجود مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگوٹھی کیلئےملکی مفادات کو بیچاگیا، پہلےچینی باہربھیجی،پھرمہنگی قیمت پرباہرسےمنگوائی گئی، پاک ترک دوستی کااشتہاردینےکامعاملہ عدالت لےجایاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سےحسد کی وجہ سےترک کمپنیزکےلوگوں کوجیل میں ڈالاگیا، ترکی میں شہبازشریف کااستقبال دیکھ کرانگوٹھی بیچنےوالوں کی حالت خراب ہوگئی۔

پاکستان

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb