Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور سے بھی حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

گورنر پنجاب نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو رخصت کیا۔
شائع 06 جون 2022 10:46am

لاہور سے بھی حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، گورنر پنجاب نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو رخصت کیا۔

لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھی حج آپریشن شروع ہوگیا، نجی ایئرلائن کی پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب 220 عازمین حج کو لے کر لاہور سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی، آج مزید 2پروازیں حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرحجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعاؤں کی خصوصی اپیل بھی کی۔

lahore