Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 2 ڈاکو ہلاک

وزیرآباد کے تھانہ احمد نگر میں ڈاکوؤں نے گشت پر معمور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے، ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
شائع 06 جون 2022 09:04am

وزیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ایک بھائی کچھ عرصہ قبل مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔

وزیرآباد کے تھانہ احمد نگر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکوعدنان مشتاق چیمہ اورفیضان مشتاق چیمہ ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گشت پر معمور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔

ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے، مرنے والے دونوں ڈاکو سگے بھائی تھے جو علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

ملزمان نے کچھ عرصہ قبل بھتہ نہ دینے پر 3 زمینداروں کو قتل کردیا تھا جبکہ ملزمان کا ایک بھائی ذیشان چیمہ بھی چند ہفتے قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہواتھا۔

Police Encounter

Wazirabad