Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پنجاب سے کراچی منتقل کردیا گیا

کراچی سے مبینہ اغواء ہونے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پنجاب سے کراچی منتقل کردیا گیا،آج عدالت پیش کیا جائے...
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 09:11am

کراچی سے مبینہ اغواء ہونے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پنجاب سے کراچی منتقل کردیا گیا،آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل گرین ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ نامی لڑکی کو گزشتہ روز پنجاب سے بازیاب کرایا گیا اور آج رات گئے شوہر ظہیر سمیت کراچی منتقل کردیا گیا ۔

دعا زہرہ اور مبینہ شوہر ظہیر کا نکاح نامہ بھی منظر عام پر آچکا ہے تاہم کراچی میں درج مقدمے میں تفتیش کے دوران مغوی دعا زہرہ کو بہاولنگر سے بازیاب کرایا گیا ۔

پولیس کے مطابق دعا زہرہ کو وومن پولیس اسٹیشن جبکہ شوہر ظہیر کو اے وی سی سی پولیس کے حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے دعا زہرہ اور ظہیر کو آج کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

karachi

punjab

Shift

dua zehra