Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کریڈٹ ملنے کے باوجود ابرارالحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

گانا ابرارالحق نے 2002 میں اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا، جس کا بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی نے اپنی فلم میں کریڈٹ دے دیا تھا
شائع 05 جون 2022 12:53pm
اسکرین شاٹ فوٹو
اسکرین شاٹ فوٹو

معروف گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر اور میوزک لیبل ٹی سیریز کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا۔

ابرارالحق نے ان کے مقبول گانے کو ٹی سیریز کی جانب سے چرائے گئے گانے ’نچ پنجابن نچ’ میں کریڈٹ دیئے جانے کے باوجود ان کیخلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے نے 4 جون کو ٹوئٹ میں اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹیم کیخلاف جلد عدالت جائیں گے۔

نچ پنجابن نچ’ کی مقبولیت

مذکورہ گانا ابرارالحق نے 2002 میں اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا۔

ابرارالحق کا یہ ہی گانا روایتی طور پر پاکستان میں شادیوں میں گایا جاتا ہے، خاص طور پر مہندی کے موقع پر، لڑکے اور لڑکیاں دونوں کی خصوصی پرفام کرتے ہیں ۔

تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آج بھی ملک میں زیادہ تر شادیاں اور ڈانس پارٹیاں اس گانے کے بغیر ادھوری ہیں۔

test series

Bollywood

Abrar ul Haq