Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے بچے کو اغواء کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم شہباز ملک اپنے ساتھی اویس اور مہوش کے ہمراہ بھسین گاؤں کے قریب روپوش تھا۔
شائع 05 جون 2022 11:16am

لاہور کے علاقے بھسین گاؤں سے 10 کروڑ روپے تاوان کیلئے 5 سالہ بچے کو اغواء کرنے والا ملزم شہباز پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

لاہورسے 5 سالہ بچے عریض کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم شہبازعرف باز پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم شہباز ملک اپنے ساتھی اویس اور مہوش کے ہمراہ بھسین گاؤں کے قریب روپوش تھا۔

سی آئی اے لاہور نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شہباز ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی اویس فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران اغواء کی واردات کا منصوبہ بنانے والی خاتون مہوش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے 30 مئی آپریشن کے دوران 5 سالہ عریض کو بازیاب کرایا تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ سندرمیں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج تھا۔

lahore

Police Encounter