Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 5 روز کے دوران گرمی میں اضافے کا امکان

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں دن کےدرجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے
شائع 04 جون 2022 06:46pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 دن کے دوران دن کے درجہ حرارت میں گیر معلومی اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ درجہ میں اضافے کے بعد اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں دن کےدرجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محمکہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سےگریز اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں۔

پاکستان

Hot Weather