Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف نے ملک میں تاریخی مہنگائی کردی: عمران خان

دیربالا: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ محمود خان سےدرخواست ہے کہ دیرمیں اسٹیڈیم بنائیں، پورے ملک میں...
شائع 04 جون 2022 04:20pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

دیربالا: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ محمود خان سےدرخواست ہے کہ دیرمیں اسٹیڈیم بنائیں، پورے ملک میں کھیلوں کے گراؤنڈ بنائیں گے۔

دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ساڑھے4 بجےجلسہ ہونا تھا،ڈھائی بجےجلسہ گاہ بھرگیا، شدید گرمی میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد جلسے میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، چاہتاہوں یہ قوم کبھی کسی کی غلامی نہ کرے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبال نےاسلامی فلاحی ریاست کاخواب دیکھاتھا، امریکا،اسرائیل،ہندوستان نےپاکستان کےخلاف سازش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ممالک نے شہبازشریف کو ہم پرمسلط کیا، شہبازشریف کوقابلیت پر اقتدار نہیں دیا، شہبازشریف کوفرمابرداری پر وزیراعظم بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ملک میں تاریخی مہنگائی کردی، پیٹرول کی قیمت میں60روپے اضافہ کردیا گیا۔

imran khan

PTI jalsa